(24نیوز)شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا، فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ دوتوئی کے علاقے میں کی، شہید ہونے والے 34 سالہ سپاہی نذر محمد کا تعلق جعفرآباد سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگری کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔