عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر سیاسی قیادت اور معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ابتر معاشی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر،مرکزی سینئر نائب صدور فواد چودھری اور ڈاکٹر شیریں مزاری اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت دیگر کی شرکت،شوکت ترین کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف کو ملکی معیشت کو بہتری کی راہ پر ڈالنے اور غریبوں کو معاشی تباہی کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں سیاسی اور معاشی ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کمیٹی آئندہ چند روز میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی معاشی قیمت کے متعلق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کرے گی۔
دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اچھی بھلی مستحکم اور ترقی کرتی معیشت کو بیرونی سازش کے ذریعے تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا،ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر کے بغیر تیاری کے نااہل اور نالائقوں کے ٹولے کو مسلط کیا گیا،ملک کو معاشی تباہی کی دلدل سے نکالنے کا واحد رستہ صاف شفاف فوری انتخابات ہے۔