ڈینگی میں مبتلا افراد کیلئے پپیتے کا عرق کیسا؟ وزیر صحت نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ ڈینگی ایک وائرل مرض ہے، لوگ اس مرض کے علاج کےلئے غلط چیزیں استعمال کررہے ہیں۔
وزیر صحت سندھ نے ڈینگی اور ملیریا سے متعلق اپنےبیان میں کہا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کی صورت میں پپیتے کے پتے کا عرق کا استعمال نہ کیا جائے،پپیتے کے پتے کا عرق ڈائریا کی وجہ بنتا ہے،پپیتے کے پتے کا عرق ڈینگی میں بلکل مفید نہیں ،ڈینگی سے ستمبر میں اب تک 3 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
Vector Borne Diseases are on the rise after the monsoon rains and Sindh Minister for Health and Population Welfare, has recommended some guidelines to avoid the more serious complications that can arise from dengue and malaria. pic.twitter.com/hqet0EicDX
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) September 20, 2022
وزیرصحت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس سے زیادہ ملیریا کے مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال ملیریا میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کرگئی،اس بیماری میں صرف پیناڈول اور پیراسٹامول کا استعمال کرنا چاہیے،اگر پلیٹلیٹس کم ہوں تو فوری ہسپتال سے رجوع کریں،کراچی میں 17 ستمبر کو ڈینگی کے 386 کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال ابتک ڈینگی کے 5589 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔
پانی اور مچھر کی وجہ سے امراض پھیل رہے ہیں،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔