ایران: فوجی تجربے کے دوران میزائل گرنے سے 2 افراد زخمی

Sep 20, 2023 | 00:09:AM

(ویب ڈیسک) ایران میں فوجی تجربے کے دوران میزائل گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کا ایک میزائل ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی فوج ملک کے صحرائی علاقے میں اپنے ڈرون اور حملے کے نظام کے تجربات کر رہی تھی۔اس دوران میں ایک میزائل تکنیکی خرابی کا شکار ہو کر گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نک کا کہنا تھاکہ میزائل ٹوٹ گیا تھا اور اس کے کچھ حصے شمالی صوبہ گلستان کے صوبائی دارالحکومت گورگن شہر میں گرے۔ جبکہ خبر رساں ادارے ایسنا نے صوبائی عہدہ دار علی المہاجر کے حوالے سے بتایا کہ واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے ۔فوری طور پر میزائل کی قسم واضح نہیں ہوسکی ۔

بعض مقامی میڈیا نے اسے ڈرون بتایا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تھا۔ مقامی میڈیا نے اس کی ایک فوٹیج شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محاصرہ زدہ علاقے میں ملبہ گرا ہے اور اس سے آس پاس کی کچھ دکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ۔

واضح رہے کہ گورگن شہر کی آبادی قریبا ساڑھے 3 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کے رہائشیوں نے بتایا کہ ملبے کے کچھ حصے شہر کی ایک اہم شاہراہ پرگرے تھے اور اس کے بعد انھوں نے دھماکے کی زوردار آواز سنی تھی۔

مزیدخبریں