نگران وزیراعلیٰ پنجاب نےجائیدادوں کے تنازعے حل کرنےکیلئے بونافائیڈ کمیشن بنوادیا

Sep 20, 2023 | 00:30:AM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نےجائیدادوں کے تنازعے حل کرنےکیلئے بونافائیڈ کمیشن بنوادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِنایاب) وزیراعلی محسن نقوی نے ایل ڈی اے میں جائیدادوں کے حقیقی مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دو سال  سے التوا کا شکار ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کروا دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کو چئیرمین ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن مقرر کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹائرڈ نذیر احمد گجانہ کمیشن کے ممبر ہوں گے۔کمیشن ستمبر دوہزار چوبیس تک ہزاروں زیرالتوا  کیسز کے فیصلے کرے گا۔

بونافائیڈ پرچیزر کا مسئلہ دو سال سے زائد التوا کا شکار تھا۔ محکمہ ہاوسنگ اینڈ اربن پلاننگ نے بونافائیڈ کمیشن کے چئیرمین اور رکن کے تقرر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔