سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملہ، چیف جسٹس نے دو رکنی ججز کمیٹی تشکیل دے دی

Sep 20, 2023 | 01:22:AM

(24 نیوز) سپریم کورٹ لائیو اسٹریمنگ معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنا دی۔

ذراٸع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ 2 رکنی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

2 رکنی ججز کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی۔

ججز کمیٹی کو ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گٸی ہے، جن کی رپورٹ پر دوبارہ ججز فل کورٹ اجلاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ کا قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کےقوانین پر فوری عملدرآمد کاحکم

گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کی جسے براہ راست سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر اپیل پر سماعت صبح 11 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوئی، جو تقریبا 7 گھنٹے تک جاری رہی جبکہ دن بھر جاری رہنے والی سماعت شام کے وقت 6 بج کر 45 منٹ پر ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں