طالبہ کیساتھ غیر اخلاقی حرکت پر ٹیچر کی شامت آگئی، ویڈیو وائرل ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،بھارت کی ریاست راجستھان میں سکول میں طالبہ کو ہراساں کرنا ٹیچر کو مہنگا پڑگیا، لڑکی کے اہل خانہ نے ٹیچر کی درگت بنادی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع گنگانگر کے ایک سرکاری سکول میں پیش آیا جہاں ٹیچر کی 16 سالہ طالبہ کے اہل خانہ کے ہاتھوں پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، ٹیچر کا نام راجیش بتایا جارہا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ طالبہ کے ساتھ اکثر غیر اخلاقی حرکات کا مرتکب ہوتا تھا۔
मामला गंगानगर जिले का।
— Mαɳιʂԋ Kυɱαɾ αԃʋσƈαƚҽ ???????????????? (@Manishkumarttp) September 17, 2023
पहले महिला ने की चप्पल से पिटाई की फिर किया अध्यापक का किया मुंह काला।*गांव 7 डीडी में एक टीचर ने स्कूल में लड़कियों को करता था परेशान गांव वालों ने मिलकर अच्छे से की उसकी धुलाई और मुंह काला करके स्कूल से बाहर निकाला,, pic.twitter.com/M5SNPQYQPm
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹیچر کو کچھ مرد اور خواتین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، اسے لاتیں، گھونسے اور چپل سے مارا گیا جبکہ سڑک پر بٹھا کر چہرے پر سیاہی بھی پھینکی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کارساز کمپنی نے بڑااعلان کر دیا