خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Sep 20, 2023 | 10:21:AM
عالمی منڈی ،خام تیل ، قیمت، کمی،24نیوز World market, crude oil, price, shortage, 24 News
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں 100 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھتی خام تیل کی قیمت کو بریک لگ گئی ، یو ایس فیڈرل ریزرو کے سود کی شرح کے فیصلے سے قبل بدھ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینچ مارک میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت تقریباً ایک ڈالر کمی کے بعد 93.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا جو گزشتہ روز 93.54 فی بیرل پر تھا۔ اس سے قبل برینٹ کروڈ تقریباً 96 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گیا تھا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر گزشتہ روز 93.74 ڈالر فی بیرل کی 10 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد 0.8 فیصد یا 75 سینٹ کم ہوکر 90.45 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

اکتوبر کا ڈبلیو ٹی آئی معاہدہ بدھ کو ختم ہو رہا ہے اور نومبر کا زیادہ فعال معاہدہ 70 سینٹس، یا 0.8 فیصد کم ہو کر 89.78 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق اوپیک کے رکن لیبیا کی جانب سے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے 4 مشرقی تیل برآمدی ٹرمینل بند کرنے کی خبروں نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ کیساتھ ٹیچر کی غیر اخلاقی حرکت, ویڈیو وائرل ہو گئی

واضح رہے کہ مجموعی طور پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، ایک طرف چین میں تیل کی طلب بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف روس اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کی گئی۔ جس کے بعد جون سے اب تک تیل کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔