کینیڈا میں سکھ کارکن کا قتل، امریکا کا تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل عالمی ایشو بن گیا۔ امریکا نے ایک بار پھر کینیڈین شہری کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی حکام کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہمیں الزامات کے حوالے سے کافی تشویش ہے۔ اس معاملے پر اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈین حکومت سے تحقیقات میں تعاون کی درخواست کریں گے،ہم امریکا کے ساتھ مل کر ہر پہلو پر غور کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت گرانے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
کینیڈین حکام نے کہا کہ بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد مناسب وقت پر شیئر کیے جائیں گے۔کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کو اشتعال دلانا نہیں چاہتے، اپنے سوالوں کا جواب چاہتے ہیں
آسٹریلیا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ کہتی ہیں اپنے پارٹنرز کے ہمراہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں
برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔