ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ،ریٹ مزید گر گیا

Sep 20, 2023 | 11:40:AM

(24نیوز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر1 روپے 15 پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 293روپے 75پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے پر مستحکم رہا۔

 اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے سستا ہوکر 318 روپے پر برقرار ،برطانوی پاؤنڈ 3 روپے اضافے سے 378 روپے کا ہوگیا،اماراتی درہم 82 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے، سعودی ریال 79 روپے 50 پیسے پر براجمان رہا۔

یاد رہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں ذخائر کی برآمدگی کیلئے متعلقہ اداروں کی گھروں پر چھاپے مارنے کی حکمت عملی اختیار کرنے اطلاعات کے باعث گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض  بازیابی کیس،بس بہت ہوا،عدالت سے اہم خبر آ گئی

 ڈالر مافیا کیخلاف جاری کریک ڈاؤن سے گزشتہ دو ہفتوں میں روپے کی قدر میں 4فیصد کا اضافہ ہوا اور روپیہ کی قدر میں مجموعی طور پر 12روپے 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں