فرح گوگی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست ، عدالت کی متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت 

Sep 20, 2023 | 13:05:PM

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکلوانے پر درخواست گزار کو متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار وزرات داخلہ میں قائم کمیٹی سے رجوع کرے، کمیٹی اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں ، سیکرٹری خارجہ

جسٹس رسال حسن نے درخواست گزاروں کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کرے اگر مطمین نہیں ہوتے تو آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو سینئر کونسل اظہر صدیق سے مشاورت کی مہلت دے دی۔

مزیدخبریں