متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی  

Sep 20, 2023 | 14:24:PM
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی  
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی  
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کردی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )یو اے ای نے سمندری راستے سے پاکستان سے تازہ گوشت کی برآمد پر پابندی عائد کرکے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کراچی کی ایک کمپنی کے کنتینر سے مرغی کے گوشت میں پائے جانے والے مبینہ فنگس کے باعث تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ پر پابندی عائد کی۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ مرغی کے چلڈ گوشت کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ 10 اکتوبر سے ہوگا تاہم یو اے ای کے اس اقدام پر پاکستانی ایکسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں،ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کو ماہانہ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا تازہ گوشت فراہم کر رہا ہے تاہم جہاز کے ذریعے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ آئے گی۔ پاکستان کو چاہئے کہ یو اے ای سے احتجاج کرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا  کہ مارٹینا اسٹرونگ نے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔