خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنائینگے؛نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دور نایاب)نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ینسچوان میں تیسرے ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کا افتتاح کردیا۔ تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے تھرڈ ننشیسا فرینڈ شپ سٹیز فورم کا افتتاح کیا ہے۔
یوہائی کے کانفرنس ہال میں آمد پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ محسن نقوی نے تھرڈ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم سے کلیدی خطاب کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے، پاک چین تعلقات خطے میں امن،استحکام کیلئے ضروری ہیں۔ پاکستان اور چائنہ آل ویدر کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی اور برادرانہ تعلقات ہمیشہ بلندیوں کی طرف گامزن رہیں گے۔ روشن اور تابناک مستقبل کیلئے پاکستان اور چین کو آگے بڑھنا ہے۔
اُنہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سپیشل اکنامک زونز، تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ فرینڈ شپ فورم میں شرکت اور آپ سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔