ن لیگ کا آفس جلانے کا معاملہ، اعجاز چودھری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sep 20, 2023 | 14:58:PM
ن لیگ کا آفس جلانے کا معاملہ، اعجاز چودھری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانے کے مقدمات میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو دوبارہ3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے اعجاز چوہدری کے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے 2 مقدمات میں اعجاز چوہدری کو جیل سے طلبی لگوا کر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں پولیس نے دو مقدمات میں ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر ملزم اعجاز چوہدری کے وکلاء نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ 

پولیس نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئیں۔  تفتیشی افسر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ 

سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو دوبارہ3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ،عدالت کے مطابق ملزم اعجاز چوہدری کی طبعیت ناساز ہے، پولیس جیل میں ہی اپنی تفتیش مکمل کرے۔ تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم جیل میں ہی رہے گا۔