لڑکا لڑکی گھر سے بھاگے تو ؟ کیا ڈرامہ ہے میں دلچسپ تبصرہ

Sep 20, 2023 | 17:47:PM

(24 نیوز)کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم" کے تازہ ترین قسطوں نے ایک بار پھر ہل چل مچا دی۔ اس بار معروف اداکارہ نادیہ خان کا  دلچسپی سے بھرپور ردعمل سامنے آیا۔

   نادیہ خان نے "کیا ڈرامہ ہے" میں  ڈرامہ "محبت گمشدہ میری " جس میں  اداکارہ دنانیر مبین بطور زوبیہ جبکہ اداکارخوشحال خان بطور صائم کا  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں کی تازا ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ دیکھے جب لڑکا لڑکی بھاگتے ہیں، دونوں کی برابری کی غلطی ہے لیکن جب آپ سوچیں کے وہ واپس آتے ہیں تو لڑکے کے گھر والوں کا برتاؤ اور لڑکی کا کتنا مختلف ہوتا ہے۔ لڑکی ایسے ہے جیے ختم ہے، سب کے لیے مر گئی وہ اور لڑکے کا دیکھیں تو ماں کتنا لاڈ پیار کر رہی ہے۔ یہ سکھانا چاہیے اور بتانا چاہیے بچیوں کو کہ دیکھو بھاگ کر دونوں گئے ہیں لیکن زلیل لڑکی ہورہی ہے۔اس کو گھر سے نکال کر کہا جائے دفعہ ہوجاؤ ، کہیں بھی جاؤ۔ وہ گھر آئی ہے لیکن کسی نے بھی اس کو قبول نہیں کیا تو یہ بھی ایک سبق ہے جس پر ہوسٹ مکرم کلیم کا بھی کہنا تھا کہ بلکل دونوں برابر کے قصور وار ہیں لیکن سزا ایک کو ملتی۔

دوسری جانب مرینہ خان کا کہنا تھا کہ سہی بات ہے، وہ بہت جوان ہے اور اس کو احساس ہوا کہ اس نے اپنے والدین کو کھو دیا اور میں اس کی تکلیف سمجھ سکتی۔

یاد رہے کہ گزشتہ تازا ترین قسط پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں 90 کی دہائی کی بات کروں تو فلموں میں گھر سے بھاگنے کو تسبیح دی جاتی ہےکہ  ہیرو  ہیروئین بھاگ جاتے ہیں اور ایسے دکھایا جاتا ہے کہ ہیرو ہیروئین نے بلکل ٹھیک کیا یہاں پہلی دفعہ دکھایا گیا ہے کہ یہ غلط ہوا۔

 تھوڑا رک جاتے، صبر کر جاتے مجھے لگتا ہے کہ اس ڈرامے کا مقصد بچوں کی اصلاح کرنا ہے۔مجھے بہت اچھا لگا کہ اس ڈرامے میں لوگوں کیلئے ایک پیغام ہے۔

مزیدخبریں