خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار 

Sep 20, 2023 | 18:01:PM

(24 نیوز)وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا،وفاقی شرعی عدالت نے درخواست پر صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وکیل حماد سعید ڈار نے دفعہ 325 حذف کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے،ترمیمی ایکٹ سے پہلے پاکستان کے قانون میں خودکشی کرنا جرم تھا،زندگی صرف ایک تحفہ ہی نہیں بلکہ اللہ تعالی کی امانت بھی ہے،خودکشی کو بطور جرم حذف کرنا اسلام اور اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے اہم اقدام

مزیدخبریں