(24 نیوز)پارٹی ٹکٹ کی غرض سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے خواہشمندسیاسی رہنماؤں کیلئے بری خبر،مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو محض پارٹی ٹکٹ کےلئے پارٹی میں شامل ناکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر مشروط طور پر کوئی مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنا چاہے تو اس کیلئے دروازے کھلے ہیں،ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے پاس اپنے امیدواروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے،قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں مسلم لیگ ن رہنماؤں کے مابین ٹکٹ لینے کا باقاعدہ مقابلہ ہے،ایسے میں کسی دوسری جماعت سے تعلق رکھنے والے کو کیسے ٹکٹ دی جا سکتی ہے۔
لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ 5 سال کے دوران ڈٹ کر مسلم لیگ ن کی مخالفت کرنے والوں کے لئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اٰڑ گئی