ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی،سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار سمیت متعدد آئینی معاملات پر فیصلہ جاری کرنے کی استدعاکی گئی ۔
درخواست میں وزارت قانون ،رجسٹرار سپریم کورٹ اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں بار کونسلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واضح ہونا چاہئے کہ کن حالات میں از خود نوٹس کے اختیارات استعمال کئے جاسکتے ہیں،اعلیٰ عدلیہ میں بنچر کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے،کیسز کی سماعت کے دوران ججز کی آبزرویشنز سے متعلق بھی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں ،اعلیٰ عدلیہ میں سٹاف کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے.
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہو گا؟ سکواڈ میں کتنی تبدیلیوں کا امکان؟ کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی