پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ؛ 18 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

Sep 20, 2023 | 19:08:PM

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی 18 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،فل کورٹ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ 3 صفحات پر مشتمل ہے۔
حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے نمٹائی جاتی ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق کیس زیر التواہے،کیس زیر التواہونے کی وجہ سے بنچز کی تشکیل کے معاملے پر دو سینئر ججز سے مشاورت کی گئی،سینئر ججزنے بنچز کی تشکیل اور مقدمات مقرر کرنے سے متعلق چیف جسٹس سے اتفاق کیا،چیف جسٹس مقدمات مقرر کرنے اور بنچ تشکیل دینے کے معاملے پر دونوں سینئر ججز سے مشاورت کریں گے۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق کیس کے سلسلے میں ویانا جانا تھا،حکمنامہ 
فریقین کے وکلا نے بھی ججز کے سوالات کے جواب کیلئے مہلت طلب کی،اٹارنی جنرل اور دیگر وکلا 25 ستمبر تک تحریری جوابات جمع کرائیں،کیس کی مزید سماعت 3 اکتوبر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے بری خبر

مزیدخبریں