(24 نیوز) یااللہ خیر! کرونا کے بعد ایک اور وائرس آ گیا، بڑی تعداد میں مریض رپورٹ ہونے لگے، ہسپتال بھرنے لگے۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں آشوبِ چشم نے وبا کی شکل اختیار کر لی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ شہر بھر کے کلینکس اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کیخلاف درخواست ، وفاقی شرعی کورٹ سے اہم خبر آگئی
وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی وباء آشوب چشم کی وجوہات، علامات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ماہر ڈاکٹرز نے بھی رہنمائی کر دی ہے۔ لاہور کے 20 فی صد طلبا اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔