ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا

Sep 20, 2023 | 19:21:PM
ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد برطانوی پاؤنڈاور یورو  میں بھی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روزکاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپے اضافے سے297 روپے پرآگیا،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافہ کے بعد 376روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے،یورو  2روپے بڑھ کر  320 روپے کا ہوگیا،اماراتی درہم  30 پیسے بڑھ کر 82 روپے  80  پیسے کا ہوگیا،سعودی ریال 79 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری