سی ٹی ڈی کی کارروائی، کنواری کالونی سے ملزم گرفتار

Sep 20, 2023 | 19:30:PM

(جاوید قائم خانی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کی کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جس کی شناخت نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کا بڑا بھائی مسلم خان ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ ہے جبکہ ملزم کے سالے احسان اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔

اسی طرح گرفتار ملزم کے رشتہ دار طالبان کمانڈر عزیز الرحمان کے سر کی قیمت 1 کروڑ رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گجرات ویڈیوز اسکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار

 ملزم نصراللہ زخمی دہشتگردوں کو علاج معالجے اور رہائشی سہولت فراہم کرتا تھا جبکہ کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز بھی اکھٹا کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں