تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Sep 20, 2023 | 20:02:PM
تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  زیریں سندھ ، مشرقی پنجاب، خطہ ٔپوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ زیریں سندھ کے  چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے  کی توقع ہے ،تاہم  دیر،سوات،  مانسہرہ،  شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک رہے گا،مری ، گلیات ،  راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور، گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاجبکہ  کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے ۔