ایم ڈی کیٹ میں نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث10 ملزمان گرفتار

Sep 20, 2023 | 21:31:PM

(عامر شہزاد) پولیس نے   ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث  ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق   ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل اور بلوٹوتھ کےذریعے پرچہ آوٹ کرنے کے سکینڈل میں ملوث منظم گروہ کے 2 مرکزی ارکان سمیت 10 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزمان میں ظفر خان اور اسکا بھائی شامل ہے،   دونوں مرکزی ملزمان سرکاری ملازم ہیں جبکہ  دیگر گرفتار ملزمان میں بھی سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزمان کو کوہاٹ، صوابی، کرک سمیت دیگر اضلاع سے گرفتار کیا گیا ہے،جبکہ  طلباء سے نقل کرانے کی مد میں لیے گئے 35 لاکھ روپے بھی ملزمان سے برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار کو بڑا دھچکا، نیب لاہور کاگرفتاری کیلئے لیگل ونگ سے سفارشات طلب

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں