(طیب سیف) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد کی کاروائی، سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کو بڑا دھچکا
ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کیں۔ گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل ہیں۔ ملزم عنایت اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر، محمد شیراز بطور گرداور، آفتاب احمد بطور اسٹیٹ مینیجمنٹ آفیسر جبکہ مختیار سولنگی بطور ڈیلینگ اسسٹنٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔