(ویب ڈیسک) جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آسٹریلوی عدالت میں رو پڑے۔
جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آسٹریلیا کی عدالت میں رو پڑے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران دانشکا گونا تھیلاکا پولیس کے سامنے رو پڑے۔ریپ کے الزام کے حوالے سے پولیس نے سوالات کیے، دانشکا گونا تھیلاکا کو سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور ٹشوز سے پونچھتے رہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے لڑکی کے رویے کی شکایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ورلڈکپ میچز، آئی سی سی نے اہم ہدایات جاری کر دیں
واضح رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو آسٹریلیا میں ریپ کے الزام کا سامنا ہے، ان کا کیس سڈنی کی لوئر کورٹ میں چل رہا ہے۔ دانشکا گونا تھیلاکا کو 6 نومبر 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ تھے، تاہم ٹیم کے ساتھ انہیں واپس نہیں جانے دیا گیا تھا۔