کیوی فاسٹ بولر ساﺅتھی کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے حال ہی میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔
ٹم ساؤتھی کا انگوٹھا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں فریکچر ہو گیا تھا اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی کے انگوٹھے کی جمعرات کو سرجری ہو گی، ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ ہفتے سرجری کی رپورٹ کے بعد کیا جائےگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ امید ہے کہ سرجری کامیاب ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہوں گے، ٹم ساؤتھی کے دائیں انگوٹھے میں پن یا پیچ لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ٹم ساؤتھی واپسی پر کس حد تک درد برداشت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچز پاکستان (29 ستمبر) اور جنوبی افریقا (2 اکتوبر) کے خلاف شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈریسنگ روم میں لڑائی کی افواہیں،رضوان نے تصویر شیئر کر دی