(ویب ڈیسک)پاکستان میں ایپل کی جانب سے آئی فون 15متعارف کرا دیا گیا ہے تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر مخصوص ٹیکس کی شرح عائد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون ماڈلز کی نئی سیریز میں مداحوں کے لیے آئی فون 15 کی تازہ ترین سیریز کی نقاب کشائی کی گئی ہے جس میں 4 شاندار ماڈلز پیش کیے گئے ۔
پاکستان میں تیز پروسیسنگ پاور کے خواہشمند افراد کیلئے آئی فون 15 میں اے17 پرو چپ نصب کی گئی ہےجس سے ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو بڑی آسانی ہوگی۔
تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر مخصوص ٹیکس کی شرح عائد کی ہے۔ آئی فون ماڈلز کی نئی سیریز کیلئے پی ٹی اے ٹیکس ،صحیح قیمتیں، منتخب ماڈل اورسٹوریج کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیپٹن امریکا سٹار کرس ایونس نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
مگر پاکستان میں یہ فونز کتنے کے ملیں گے اور پاکستان میں پی ٹی اے ٹیکس کے بعد قیمت کیا ہو گی وہ نیچے دی گئی تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔