"جسٹس سید منصور علی شاہ امریکہ کے دورے پر روانہ" ،اعلامیہ سپریم کورٹ

Sep 20, 2023 | 23:33:PM

(امانت گشکوری)جسٹس سید منصور علی شاہ یکم اکتوبر 2023 تک امریکہ کے دورے پر ہیں۔

اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ معاشرتی مساوات اور حقوق سے متعلق مختلف سیمینارز میں شریک ہونگے، جسٹس منصور علی شاہ 25 ستمبر کو بوسٹن یونیورسٹی میں پاکستانی قانونی اصطلاحات سے متعلق خطاب کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق معزز جج ہارورڈ لا اسکول میں آئین اور شرعی قانون پر بھی لیکچر دیں گے، جسٹس منصور علی شاہ ہارورڈ لا سکول اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے تعاون سے تحقیقی ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے،جسٹس منصور علی شاہ یکم اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آئی فون 15 ٹیکسیز کیساتھ کتنے میں دستیاب ہوگا؟خریداروں کیلئے اچھی خبر

مزیدخبریں