پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 82 ہزار کی حد عبور کرلی

Sep 20, 2024 | 10:07:AM

(آئمہ خان)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان، بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اتار چڑھاؤ کے بعد رفتار پکڑ لی،کاروبار کے آغاز پرہی 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزارکی سطح عبور کر گیا۔

100 انڈیکس 801 پوائنٹس بڑھ کر 82ہزار 261 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام  ہوا، تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ نےدوران ٹریڈنگ 82 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکیا، آج 1500 پوائنٹس کی نمایاں تیزی کے ساتھ سٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث فالج میں اضافے کا انکشاف

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اٹھویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا ہے

مزیدخبریں