شادی کامیاب بنانے کےلیے حالات کے مطابق سمجھوتہ ضروری ہے،سعدیہ امام

والد نےیہ نصیحت کر کے رخصت کیا کہ سسرال سعدیہ امام بن کر نہیں سعدیہ بن کر جانا

Sep 20, 2024 | 11:13:AM

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کیریئر بنانے میں کامیاب خواتین کو ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ شادی  کوکامیاب بنانے کےلیے حالات کے مطابق سمجھوتہ ضروری ہوتا ہے ۔

 سعدیہ امام حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں شادی کے بعد کامیاب کیریئر کی حامل خواتین کی زندگی میں آنےوالے چیلنجز کے حوالے سے بھی بات کی۔

سعدیہ امام نے  گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایسی خواتین جن کا اپنا کامیاب کیریئر ہو تو ان کو شادی کے بعد بہت غلط مشورہ ملتا ہے کہ وہ خود مختار ہیں اس لیے اُنہیں کوئی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،  کسی بھی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حالات کے مطابق سمجھوتہ کرنا ضروری ہوتا ہے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے شادی کے وقت یہ نصیحت کر کے رخصت کیا تھا کہ بیٹا تم اپنے سسرال میں سعدیہ بن کر جانا سعدیہ امام بن کر نہیں،ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ کسی بھی معاملے کو اپنی کامیابی کی وجہ سے انا کا مسئلہ نہیں بنانا۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ آپ کو تھوڑا بیک فٹ پر آنا اورشوہر کو سمجھنا ہو گا، شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

 

مزیدخبریں