وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایات پر عملدرآمد، ایم ٹیگ صارفین 92 فیصد سے زائد ہو گئے

شاہراہوں پر ایم ٹیگ کی بجائے کیش دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،عبدالعلیم خان

Sep 20, 2024 | 11:25:AM
وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایات پر عملدرآمد، ایم ٹیگ صارفین 92 فیصد سے زائد ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمدکے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی۔

 وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کم سے کم وقت میں اپناسارا سسٹم آن لائن کرے،تمام شاہراہوں پر بہترین ٹریکنگ سسٹم پر عمل کریں، کہیں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے،ہر گاڑی کو میسج جانا چا ہیے کہ اس نے ایم ٹیگ سے ادائیگی کی ہے کہ نہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ہائی ٹیک سسٹم اختیار کرے،موٹرویز اور جی ٹی روڈز پر گاڑیوں کی تعداد اور ہر طرح کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں،این ایچ اے اپنے ڈیش بورڈ تیار کرے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہاہے کہ سیف سٹی کی طرز پر سٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ روم بنائے جائیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اپنے مانیٹرنگ سسٹم کو موٹروے پولیس کےساتھ ہم آہنگ کرے،این ایچ اے جدید کیمروں اور بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں اضافہ خوش آئند ہے اس سے  ادارہ مستحکم ہو گا۔

 عبدالعلیم خان نے کہاکہ ثابت ہوا ٹھوس پالیسیوں اور مناسب انفورسمنٹ سے بہتری لائی جا سکتی ہے،شاہراہوں پر ایم ٹیگ کی بجائے کیش دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،جس گاڑی کا ایم ٹیگ کیش کے بغیر ہے اسے بھی جرمانے کا پیغام جانا چاہیے،ہمیں اپنی موٹروے اور جی ٹی روڈ کو زیادہ سے زیادہ جدید، صاف اور محفوظ بنانا ہے، موٹرویز کا ڈسپلن خراب کئے بغیر این ایچ اے کو اپنے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی سرکاری فنڈز کے من وسلویٰ کا انتظار کئے بغیر اپنے وسائل بڑھائے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے سے بہتری کامربوط پلان   طلب کر تے ہوئے کہاکہ موٹرویز سے راستہ مانگنے والوں کے لئےیکساں قوانین و ضوابط بننے چاہئیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے 6 ماہ میں واضح بہتری لانے پر افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے تعریفی اسناد  بھی دلوائیں گے
۔