"دی لیجنڈ آف مولا جٹ"کی بھارت میں نمائش رکوانے کے لیےانتہاپسندپھرسرگرم 

Sep 20, 2024 | 12:16:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"کی بھارت میں نمائش رکوانے کے لیے بھارتی انتہاپسند ایک بارپھرسرگرم ہوگئے،فلم 2 اکتوبرسے بھارتی سنیما گھروں میں ریلیزکرنے کااعلان کیاگیاہے۔

 بھارتی انتہاپسند ہندو جماعت مہاراشٹرا ناونرمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیزہونے دیا جائے گا اور نہ پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے دیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارت میں یہ فلم دسمبر 2022ء میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن انتہاپسند ہندو گروپوں اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی شدید مخالفت کی وجہ سے ریلیز کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔

فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" 13 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی  جس نے باکس آفس پرغیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی،یہ فلم 1979  میں ریلیز ہونےوالی کلاسک فلم "مولا جٹ "کا ری میک ہے جس میں فواد خان، ماہرہ خان،حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک،گوہررشید،شفقت چیمہ اوردیگرنےاداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔