وزیرآباد:گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ اور بھائی پر چھریاں چلادیں

Sep 20, 2024 | 12:36:PM

( نئیر عالم) وزیرآباد کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے  باپ  اور بھائی  پر چُھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق  وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ  منڈی میں معمولی سی گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے سگے بھائی اور باپ پر چھریاں چلا دیں،بیٹے کے ہاتھوں چھریاں لگنے سے باپ اور  بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹوں کو  تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معدے میں درد،علاج کہاں موجود ؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

پولیس کے مطابق سگے بھائی اور باپ کو چھریاں مارنے کے بعد بیٹا فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں