ماموں کانجن: 16 سالہ لڑکی کی سرعام تذلیل، نامزد 3 ملزمان گرفتار

Sep 20, 2024 | 12:50:PM

(گلریز اقبال)  تاندلیانولہ کے علاقہ ماموں کانجن میں 16 سالہ  لڑکی کی سرعام تذلیل کا معاملہ، پولس نے مقدمہ درج کر کے 3نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز 16سالہ لڑکی کو گھر سے باہرنکال کر سرعام تشدد کرتے ہوئے بال کاٹ کر منہ کالا کیا تھا، جس کے بعد پولیس نےایکشن لیتے ہوئے3 نامزد  ملزمان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں خالد،مظہر اور سلطان  نامی  شخص  شامل ہیں  جبکہ واقعہ  کی مزید تفشیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد:گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ اور بھائی پر چھریاں چلادیں



مزیدخبریں