مجھے بال کٹوانے کامشورہ دیاجاتاہے لیکن میں کان نہیں دھرتی،نعیمہ بٹ
میرے گھٹنے تک لمبے بال تھے ،کئی بار کہا گیا کہ کٹوا لیں،اسٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بالوں کی وجہ سے مجھے انڈسٹری میں مسئلہ رہاہے،مجھے بال کٹوانے کے لیے کہاجاتاہے لیکن میں اپنے بال کسی صورت نہیں کٹواؤں گی۔
نعیمہ بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاکہ اس انڈسٹری میں میرے بالوں کا مسئلہ رہا ہے،اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی بار کہا گیا کہ بال کٹوا لیں،اسٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ بال کٹوالیں گی تو تھوڑی ماڈرن لگیں گی لیکن میں ان مشوروں پر کان نہیں دھرتی کیونکہ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں اورمجھے لگتا ہے بال میرے لیے بہت خاص ہیں۔
نعیمہ بٹ نے کہاکہ میرے گھٹنے تک لمبے بال تھے، دل پرپتھررکھ کر میں نے بہت تھوڑے سے بال کٹوائے ہیں،اپنے بال مزید چھوٹے نہیں کرواؤں گی۔