بالی ووڈ میں موٹاپے اورشکل وصورت پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا،عالیہ بھٹ

وزن کم کرنے کے باوجود محتاط اور خود کو بالی ووڈ کے تقاضوں کے مطابق رکھنا چاہتی ہوں

Sep 20, 2024 | 13:17:PM

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد شکل و صورت اور وزن پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 ایک بھارتی چینل کودیئے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ اداکاری شروع کی تو میں موٹی تھی اور میرا رنگ اور شکل و صورت بھی ہیروئنز والی نہیں تھی،بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے میں اپنے آپ سے مطمئن تھی تاہم اداکاری شروع کرنے کے بعد میرے لیے صورتحال تبدیل ہوگئی۔

عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں مجھے موٹاپے اورشکل کی بنیاد پر تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا گیا،وزن کم کرنے کے باوجود آج تک میں وزن کے بارے میں محتاط ہوں اوروزن کنٹرول میں رکھنے کے لیے جدوجہد کرتی رہتی ہوں،میرے دوست مجھے کہتے ہیں کہ اب ڈائیٹنگ کرنا چھوڑ دو اور زندگی کو انجوائے کرو لیکن میں خود کو بالی ووڈ کے تقاضوں کے مطابق رکھنا چاہتی ہوں۔

 عالیہ بھٹ اب تک گنگو بائی کاٹھیا واڑی،ہائے وے سمیت متعدد ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،وہ بہترین اداکاری پرکئی ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔

 

 

مزیدخبریں