شوہرسے پہلی ملاقات اورنکاح کب ہوا؟جویریہ عباسی نے سب بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی اپنے دوسرے شوہرعدیل احمدسے پہلی ملاقات کہاں ہوئی، اس کے بعد دونوں کب شادی کے بندھن میں بندھے؟اداکارہ نے تمام تفصیلات شیئر کر دیں۔
جویریہ عباسی کا حال ہی میں ایک مختصر سا کلپ وائرل ہواہے جس میں وہ اپنے نکاح اورشوہرعدیل احمد کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔
نکاح کے حوالے سے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا نکاح ابھی نہیں بلکہ 15 مارچ کو گھر پرہی ایک چھوٹی سی تقریب میں ہوا تھا۔
اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے کہا کہ ہم ایک دوست کے گھررات کے کھانے پر ملے تھے جہاں ہماری دوستی ہوئی،آہستہ آہستہ جب چیزیں آگے بڑھیں تو میں نے انہیں پسند کرنا شروع کردیا،پھرانہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی،پھر میں عدیل کو اپنی فیملی سے ملوانے کے لیے لے گئی، خاص طور پر اپنے بیسٹ فرینڈ اداکار شہود علوی سے، وہ ان سے ملے اور مجھے شہود نے کہا شادی کرلو، پھر میرے گھر والوں اور بیٹی نے بھی یہی مشورہ دیا تو میں نے شادی کرلی۔
شوہر کے پیشے کے حوالے سے جویریہ عباسی نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے وہ فوٹوگرافرہیں، لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ایک بزنس مین ہیں ۔
جویریہ عباسی نے منگل کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پراپنے دوسرےنکاح کی چند تصاویراورویڈیوزپوسٹ کی تھیں،انہوں نے اس موقع پرگلابی اورسنہرےرنگ کا دلکش روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔
جویریہ عباسی نےاس سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے کچھ دنوں بعد ہی ایک مارننگ شومیں اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
جویریہ عباسی نے اداکارشمعون عباسی سے 1997 میں پہلی شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور 2009 میں دونوں کے مابین طلاق ہو گئی،ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی بھی 2023میں شادی ہوچکی ہے۔