سلمان خان سے شادی کےلیے بھارت آنا بیوقوفی تھی،اداکارہ صومی علی

دبنگ سٹار پائپ کے ذریعے چڑھ کرمجھ سےملنے آتے تھے،انکی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونےوالی تھی

Sep 20, 2024 | 15:18:PM

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی کا کہنا ہے کہ اداکارپائپ کے ذریعے چڑھ کر ملنے آتےتھے۔

ایک انٹرویوکے دوران سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ صومی علی نے بتایاکہ میں اس وقت دو کمروں کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی،سلمان خان پائپ کے ذریعے چڑھ کرمجھ سےملنے آتے تھے اور مجھے ان کا یہ عمل بہت رومینٹک لگتا تھا۔

اداکارہ صومی علی نے یہ انکشاف بھی کیاکہ سلمان خان کی سنگیتا بجلانی سے شادی ہونے والی تھی،تاہم سلمان خان کی مجھ سے دوستی کی وجہ سے سنگیتا نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

صومی علی کا مزید کہنا تھا کہ سنگیتا بجلانی میرے گھر آئیں اور مجھے اور سلمان خان کو ساتھ دیکھ کر سلمان کو وارننگ دی تھی کہ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا،سلمان خان نے مجھ سے 10 منٹ کا وقت مانگا اور واپس آکر کہا کہ میں نے شادی سے انکار کردیا ہے کیونکہ میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، سلمان خان کا یہ کہنا میرے لیے خوش قسمتی تھی۔

اداکارہ  نے کہا کہ جب سلمان خان کو بتایا کہ مجھے اداکاری سے کوئی دلچسپی نہیں اورمیں ان سے شادی کرنے کے لیے ہی بھارت آئی ہوں تو انہوں نے بات کو مذاق میں اڑا دیا تھا,اداکارہ نے اعتراف کیاکہ سلمان خان سے شادی کے لیے بھارت آنا میری بیوقوفی تھی،بعد میں سلمان خان نے میرا فون اٹھانا بھی بند کردیا تھا۔

 

مزیدخبریں