شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں،فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد ہلاک،6 جوان شہید
7دہشتگردوں کے گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،آئی ایس پی آر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمدمنصور) شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اورفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان 2الگ الگ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے، جھڑپوں میں 6 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان الگ الگ جھڑپیں ہوئیں جن میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، کارروائی کے دوران 6 جوان بھی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق19ستمبر کوسپن وام میں 7دہشت گردوں کے گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی.