شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں،فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگرد ہلاک،6 جوان شہید

7دہشتگردوں کے گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی ،آئی ایس پی آر

Sep 20, 2024 | 15:40:PM

(احمدمنصور) شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اورفتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان 2الگ الگ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے، جھڑپوں میں 6 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  شمالی و جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان الگ الگ جھڑپیں ہوئیں جن میں  فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، کارروائی کے دوران 6 جوان بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق19ستمبر کوسپن وام میں 7دہشت گردوں کے گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی.

مزیدخبریں