ایم اے رؤف کی یاد میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس

اعلٰی تعلیم کے شعبے میں ایم اے رؤف کی خدمات کا زمانہ معترف ہے،مقررین کاخطاب

Sep 20, 2024 | 16:40:PM
ایم اے رؤف کی یاد میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق کنٹرولرامتحانات قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباداوریونیورسٹی آف لاہور کے پیٹرن ایم اے رؤف مرحوم کی خدمات کوخراج عقیدیت پیش کرنے ایک تعزیتی ریفرنس کاانعاد کیاگیا،اس موقع پرایم اے رؤف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، ایلومینائی،آفسیرزاورملازمین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس کے شرکاء میں یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈآف گورنرز کے چیئرمین اویس رؤف، ہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق ایڈوائزرپروفیسر طلعت خورشید،پروفیسر ڈاکٹرمحمدادریس،محمدمرتضٰی نور، انٹریونیورسٹی کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر اورایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز پاکستان  (APSUP)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراورشیخ محمداشرف نمایاں تھے۔

مقررین نے پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے شعبے میں ایم اے رؤف کی خدمات کوشاندار اںدازمیں خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے لیے بھی ان کی خدمات کوسراہاجہاں انہوں نے 1967ءسے1998ء تک خدمات انجام دیں،ان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات پانچ دہائیوں پرمحیط ہیں جس کاایک زمانہ معترف ہے۔

مقررین نے اس موقع پرایم اے رؤف کے ساتھ جڑی اپنی یادیں بھی تازہ کیں،آخرمیں قاری محمدیاسین نے ایم اے رؤف کے لیے خصوصی دعاکرائی۔