روپے کی قدر بحال ہونا شروع، ڈالر کے بعدد یگر کرنسیاں بھی سستی

Sep 20, 2024 | 17:14:PM

(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقداما ت رنگ لانے لگے ،  روپے نے بحالی کا سفر شروع کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آ ج کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ٖڈالر7 پیسے سستا ہونے کے بعد277.91 روپے سے کم ہوکر 277.84 روپے پر بند ہوا ہے ،

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.70 روپے پر برقرار   رہا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 4 پیسے کمی سے 311.87  روپے پر پہنچ گیا ،برطانوی پاؤنڈ 7 پیسے مہنگا ہوکر 371.80 روپے ،یو اے ای درہم 10 پیسے کمی سے 76.20 روپے ،سعودی ریال 3 پیسے کمی کے بعد 74.46 روپے  کا ہوگیا۔

مزیدخبریں