جلسے کی اجازت دیدی گئی مقام تبدیلی پر غوروفکر جاری ہے ، پی ٹی آئی لیگل ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(باسم سلطان ،عثمان کمبوہ )لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو پاکستان تحریک انصاف کی جلسے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے حکم کے بعد پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ڈی سی آفس پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ڈی سی آفس پہنچ گئے ،پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں جلسے کے لیے بتایا گیا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے،جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر غور و فکر جاری ہے،عدالتی وقت ختم ہوچکا ہے ہمیں بھی این او سی کا انتظار ہے،ہم آئیں ہیں اور جلسے کا این او سی لے کر جائیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر مینار پاکستان پہنچ گئے ، علی امتیاز وڑائچ سمیت ممبران صوبائی اسمبلی بھی ہمراہ تھے ،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گریٹر اقبال پارک انتظامیہ اور پولیس نے انہیں باہر ہی روک دیا دروازے بند کر دیئے گئے ۔