ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا

Sep 20, 2024 | 17:35:PM

(24نیوز) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، لیاقت آباد میں گولی لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ 

پولیس  کے مطابق4روز قبل گھر کے باہر کھڑے احمد نامی نوجوان کو آنکھ میں فائر لگا، 3 روز تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا احمد کا قریبی دوست نکلا،ملزم عمیر فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،سی سی ٹی وی کیمروں اور زخمی کے بیان پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ احمد کے گھر کے باہر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی تھی،جو احمد کی آنکھ میں لگی جس سے اس کی موت ہوگئی،پولیس نے عمیر کو گرفتار کر کے رائفل برآمد کر لی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد:گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے باپ اور بھائی پر چھریاں چلادیں

مزیدخبریں