چین کے چڑیا گھر میں موجود ’پانڈا‘ کتے نکلے

Sep 20, 2024 | 18:09:PM
چین کے چڑیا گھر میں موجود ’پانڈا‘ کتے نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چین کے شہر شانوئی میں واقع چڑیا گھر کے وزٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب ان پر انکشاف ہوا کہ جس پانڈا کو دیکھنے کے لیے طویل سفر کرکے پہنچے ہیں وہ دراصل پینٹ شدہ کتا ہے۔

نیویارک پوسٹ میں مقامی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ چڑیا گھر کے وزٹرز نے دیکھا کہ ان میں سے ایک نے ہانپنا اور بھونکنا شروع کردیا۔ تب انتظامیہ کو احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے،’پینٹ شدہ کتوں‘ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان میں سے ایک کو باڑ والے علاقے کے اندر ایک چٹان پر تھکے ہارے ہانپتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ گھوبگھرالی دم والا ایک اور ’پانڈا‘ اس کے فوراً بعد نمودار ہوا جب اسے دیوار میں ٹہلتے ہوئے دیکھا گیا۔

 اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شانوی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا کہ یہ پانڈا کتوں کی نسل ہے،تاہم، اس نے بعد انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ اس نے شمالی چین کی نسل والے دو سپٹز کتوں کو پانڈا کے رنگ میں رنگ دیا تھا۔ مشتعل زائرین نے سچائی سامنے آنے کے بعد شانوے چڑیا گھر کے حکام سے ان کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔