جسٹس منیب اختر کی ججز کمیٹی سے چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد ہونے کے بعد جسٹس منیب اختر کی ججز کمیٹی سے چھٹی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسی بھی کیس کیلئے بنچ کا فیصلہ کرنے والی ججز کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی ہے ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے بعد اب چیف جسٹس نے ججز کمیٹی میں تبدیلی کر دی ہے ،جسٹس منیب اختر کی جگہ پانچویں نمبر والے جج جسٹس امین الدین کو کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیاہے ۔