(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور نے پی ٹی آئی کو21 ستمبر کو لاہو رمیں جلسے کی اجازت دے دی ہے ، البتہ جلسہ کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے گریٹراقبال پارک یاد گار پاکستان پر جلسے کی درخواست کی گئی تھی ، لیکن پی ٹی آئی کو اب کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے ۔
اس سے پہلے لاہور کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی سی او لاہور نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے ۔