سوشل میڈیا انفلوائنسر ساحل عدیم کے وارنٹ گرفتاری جاری 

Sep 20, 2024 | 19:00:PM

(24 نیوز ) سوشل میڈیا انفلوائنسر ساحل عدیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی نے  ساحل عدیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ، ساحل عدیم پر تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج ہے ،ملزم پر جولائی میں مقدمہ درج کیا گیا،  لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے کہاکہ ملزم ساحل عدیم کو گرفتار کرکے 24ستمبر کو پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں