100 کروڑ کمائی کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم کا اعزاز کس کو ملا؟

Sep 20, 2024 | 19:14:PM
100 کروڑ کمائی کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم کا اعزاز کس کو ملا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 100 کروڑ کی کمائی کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم کا اعزاز متھن چکرورتی کی 'ڈسکو ڈانسر' کے پاس ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں ہٹ فلم کا اندازہ عام طور پر اس کی باکس آفس پر کمائی سے لگایا جاتا ہے۔ آج کل، بالی وڈ میں 500 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کرنا کوئی بڑی بات نہیں رہی تاہم، اگر ہم 2 سے 3 دہائی پہلے کی بات کریں تو اگر کوئی فلم 50 کروڑ بھی کمالے تو اسے سپر ہٹ ماناجاتا تھا۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ 90 کی دہائی میں سلمان خان کی فلم 'ہم آپ کے ہیں کون؟' سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی اور اس نے 100 کروڑ روپے کمائی کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم کا اعزاز حاصل کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، نہ تو سلمان خان، نہ شاہ رخ خان، نہ عامر خان اور نہ ہی امیتابھ بچن، ان میں سے کسی بھی اداکار کی فلم نے 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بالی وڈ فلم کا اعزاز حاصل نہیں کیا۔ بلکہ یہ کارنامہ 80 کی دہائی میں اداکار متھن چکرورتی نے انجام دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1982 میں ریلیز ہونے والی متھن چکرورتی کی سپر ہٹ فلم 'ڈسکو ڈانسر' پہلی بھارتی فلم تھی جس نے مجموعی طور پر 100 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔